سکواش

سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش: یی ژیان سیو نے عاصم خان کو 3-2 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

 سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش: ملائیشیا کے یی ژیان سیو نے پاکستان کے محمد عاصم خان کو 3-2 سے ہرا دیا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹر) سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2026ء میں پاکستان کی آخری امید محمد عاصم خان سیمی فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

مشرف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے چھٹے سیڈ یی ژیان سیو نے پاکستان کے چوتھے سیڈ محمد عاصم خان کو 77 منٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے شکست دی۔

یی ژیان سیو نے پہلے دو گیمز 11-8، 11-8 سے جیت کر 2-0 کی برتری حاصل کی۔ 

عاصم خان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے دو گیمز 11-5، 11-9 سے جیت کر مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔ تاہم فیصلہ کن پانچویں گیم میں ملائیشین کھلاڑی نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے 11-5 سے گیم اور میچ اپنے نام کر لیا۔

اس سے قبل کوارٹر فائنل میں عاصم خان نے ملائیشیا کے محمد سیفیق کمال کو 3-1 (11-8، 9-11، 11-8، 11-6) سے ہرایا تھا۔

دوسرے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے دوسرے سیڈ جوآخم چوآہ نے مصر کے مروان عسال کو صرف 27 منٹ میں 3-0 (11-2، 11-6، 11-2) سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

اب فائنل کل ہفتہ 28 نومبر کو سہ پہر 3 بجے ملائیشیا کے دونوں کھلاڑیوں یی ژیان سیو اور جوآخم چوآہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Related Articles


Back to top button