دوسری ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ اسلام آباد میں کامیابی سے اختتام پذیر
دوسری ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ اسلام آباد میں کامیابی سے اختتام پذیر
اسلام آباد: دوسری ایشین اینڈ ورلڈ ماسٹرز ویٹ لفٹنگ گرینڈ پریکس چیمپئن شپ 2026 اسلام آباد میں کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔ چھ روزہ یہ باوقار چیمپئن شپ 20 سے 25 اکتوبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں منعقد ہوئی۔چیمپئن شپ کا انعقاد پاکستان ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے اشتراک سے کیا گیا۔ پاکستان ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد خان ترک نے بتایا کہ ایونٹ میں 21 ممالک کے تقریباً 250 مرد و خواتین ماسٹرز ویٹ لفٹرز نے حصہ لیا۔
پاکستان کی صائمہ شہزاد نے گولڈ میڈل جیت لیا
چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے بڑا اعزاز، پاکستانی ویٹ لفٹر صائمہ شہزاد نے 61 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
صائمہ شہزاد اس سے قبل 2019 میں 13ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں 55 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ بھی جیت چکی ہیں۔
چیمپئن شپ کے دوران ایشیا بھر سے شرکت کرنے والے کھلاڑیوں نے غیر معمولی قوت نظم و ضبط اور کھیلوں کے جذبے کا شاندار مظاہرہ کیا ایونٹ میں کھلاڑیوں کی بھرپور محنت لگن اور اسپورٹس مین شپ نمایاں رہی
پاکستان میں اس بین الاقوامی چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد ملک میں کھیلوں کے فروغ اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے
صدر ارشد خان ترک نے کہا کہ چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد وسیع منصوبہ بندی اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے اور یہ پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، جس سے نوجوان نسل میں ویٹ لفٹنگ اور فٹنس کو فروغ ملے گا۔