باکسنگ
'ٹیلنٹ کپ' کراچی انڈر 15 باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلہ 24 مئی کو ھونگے
'ٹیلنٹ کپ' کراچی انڈر 15 باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلہ 24 مئی کو ھونگے۔ سیکرٹری عبدالرزاق بلوچ۔
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)
کراچی سٹی باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایک روزہ ٹیلنٹ کپ کراچی انڈر 15 باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے ہفتہ 24 مئی کو دوپہر ایک بجے استاد علی محمّد قمبرانی باکسنگ ارینا ککری اسپورٹس کمپلکس لیاری، کراچی میں ھونگے۔ کراچی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عبدالرزاق بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ کے کھلاڑی حصہ لیں گے اور کراچی انڈر 15 میں 36، 5۔37، 39، 41، 43، 45 اور 48 کلوگرام ویٹ کیٹگری کے باکسرز حصہ لینگے اور جس کے لے وزن و ڈراز جمعہ 23 مئی کو سہ پہر تین بجے تا شام 5:30 بجے مسلم آزاد باکسنگ کلب ککری اسپورٹس کمپلکس لیاری، کراچی میں ھونگے۔