کرکٹ

پاکستان ٹرائی سیریز کو دھچکا، زمبابوے جنوری 2027 میں دورہ کرنے سے قاصر

پاکستان ٹرائی سیریز کو دھچکا، زمبابوے جنوری 2027 میں دورہ کرنے سے قاصر

پاکستان میں جنوری 2027 میں شیڈول تین ملکی ون ڈے سیریز غیر یقینی کا شکار ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کمرشل مسائل کے باعث پاکستان کا دورہ نہیں کر سکے گی۔ دونوں بورڈز اب اس سیریز کے لیے متبادل ونڈو پر غور کر رہے ہیں۔ زمبابوے کے دستبردار ہونے کے بعد اب یہ ٹرائی سیریز دو طرفہ وائٹ بال سیریز میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، جو پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلی جائے گی۔ اس دورے میں پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ایک ٹیسٹ میچ کی بھی بات چیت ہو رہی تھی، لیکن اب وہ پلان بھی تقریباً ختم ہو گیا ہے۔ کرکٹ آئرلینڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ، "پی سی بی اور کرکٹ آئرلینڈ نظر ثانی شدہ شیڈول پر کام کر رہے ہیں، تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔"پاکستان ورلڈ کپ 2027 سے قبل زیادہ سے زیادہ ون ڈے کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے۔ آئندہ شیڈول میں سری لنکا اور انگلینڈ کے ساتھ ہوم ٹرائی سیریز، بنگلہ دیش میں پانچ ون ڈے میچز اور اگلے سال انگلینڈ میں پانچ ون ڈے میچز شامل ہیں۔ دوسری جانب آئرلینڈ کی نظریں فروری میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائرز پر ہیں۔ ورلڈ کپ 2027 اکتوبر-نومبر میں جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles


Back to top button