کرکٹ

پہلا خواتین بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ نومبرمیں کھیلا جائے گا

پہلا خواتین بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ نومبرمیں کھیلا جائے گا

 پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ نے کہا ہے کہ پہلا خواتین بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ رواں سال نومبرمیں بھارت میں کھیلا جائے گا، جس کی تیاری کے لئے قومی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جولائی میں شروع ہوگا،قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ایک روزہ اور ٹی 20میں عالمی رینکنگ میں نمبر ون ہے، پاکستان دنیا بھر میں بلائنڈ کرکٹ میں ایک لیڈنگ پوزیشن پر ہے ، ہمارے کوچز دیگر ممالک کے بلائنڈ کھلاڑیوں کو بھی تربیت فراہم کرتے ہیں۔ پاکستان کے تمام میچز نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں ہوں گے اور تمام ٹیمیں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کے لئے کٹھمنڈو آئیں گی . انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو دونوں میچ نیپال میں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی کنڈیشنز پر کھیلے گا۔

Related Articles


Back to top button