کرکٹ

کرکٹ میں آنے والی بے روزگاری کی ذمہ داری کون لے گا؟محمد حفیظ

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی محمد حفیظ بھی نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئے ہیں اور شدید تنقید کرتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ” کرکٹ میں آنے والی بیروزگاری کی ذمہ داری کون لے گا ، نئے ڈومیسٹک سٹرکچر صرف 200 کھلاڑیوں کا خیال رکھ رہا ہے اور 1000 کے قریب کھلاڑی اور مینجمنٹ سٹاف اس نئے فارمیٹ کی وجہ سے بیروزگار ہوگئے ہیں“۔
واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر محمد حفیظ نے ردعمل دیا۔ویڈیو میں ڈومیسٹک کرکٹر فضل سبحان کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بند ہونے کی وجہ سے بھاڑے کی سوزوکی چلانے پر مجبور ہیں۔

https://twitter.com/MHafeez22/status/1182992345635151872


یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ سے ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کا کردار ختم ہونے کے بعد ڈیپارٹمنٹس کی ٹیموں کے کھلاڑی مسلسل بیروزگار ہور ہے ہیں، بعض کھلاڑی معاشی مسائل میں گھر گئے ، کئی اداروں نے کھلاڑیوں کو ملازمتوں سے فارغ کردیا جنہوں نے متبادل روزگار کی تلاش شروع کردی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سال قائد اعظم ٹرافی میں چھ ٹیموں کو شامل کیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ سے ڈپارٹمنٹس کا کردار عملی ختم کردیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں بند ہونے سے مزید کھلاڑی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

Related Articles


Back to top button