Tag: cricket news

  • سعودی عرب ; ڈبل وکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

    سعودی عرب ; ڈبل وکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

    ڈبل وکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی، پلیئرز نے ہاتھ بھی ملائے

    سعودی عرب میں کھیلے گئے فیسٹول ڈبل وکٹ کرکٹ میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

    شعیب ملک اور عمران نذیر پر مشتمل پاکستان ٹیم نے عرفان پٹھان اور اسٹورٹ بنی کی نمائندگی کرنے والی بھارتی ٹیم کو پانچ رنز سے ہرایا۔

    میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چار اوورز میں 56 رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود 51 رنز ہی بنا سکی اور فتح حاصل نہ کر سکی۔

    مقابلہ آخری اوور تک دلچسپ رہا، تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے دباؤ میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔

    میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا، جبکہ عرفان پٹھان اور شعیب ملک ایک دوسرے سے گلے بھی ملے۔

    اس سے قبل پاکستان نے ایونٹ میں سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کو بھی شکست دی تھی۔ تینوں میچز جیت کر پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

  •  سری لنکا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 19 رنز سے شکست دے دی

     سری لنکا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 19 رنز سے شکست دے دی

     سری لنکا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 19 رنز سے شکست دے دی۔

    کولمبو: سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے، کوسل مینڈس بغیر آؤٹ ہوئے 93 رنز بنا کر نمایاں رہے، جینتھ لیانگے نے 46، کمیل مشرا 27 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

    انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 10 اوورز میں 44 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ریحان احمد، لیام ڈاؤسن، سیم کرن ایک ایک وکٹ لے سکے۔

    272 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 252 رنز بنا سکی،

    انگلینڈ کی جانب سے بین ڈیکٹ 62 اور جو روٹ 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جیمی اوورٹن نے 34اور ریحان احمد نے 27 رنز بنائے، جوش بٹلر نے 19 اور جیکب بیتھل نے 15 رنز بنائے۔

    سری لنکا کی جانب سے پرمود مدھوشن نے 3، ڈونتھ ولینگے اور جیفری وینڈرسے نے 2، 2 جبکہ چریتھ اسالانکا، دھننجے ڈی سلوا اور اسیتھا فرنینڈو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔سری لنکا کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی۔

  • ابھیشک شرما نے ٹی20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

    ابھیشک شرما نے ٹی20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

    ابھیشک شرما نے ٹی20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

    بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے7 وکٹوں پر 238 رنز بنائے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 7 وکٹوں پر 190 رنز بنا سکی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر ابھیشک شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں ٹی20 کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا اور دونوں ٹیموں کی شان دار بیٹنگ سے مجموعی اسکور کا نیا ریکارڈ بھی بن گیا۔

    ناگپور میں کھیلے گئے ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر میزبان بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ان کا فیصلہ شروع میں درست دکھائی دیا تاہم ابھیشک شرما اور رینکو سنگھ بازی پلٹ دی۔

    بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 238 رنز کا مجموعہ سجا دیا، جس میں ابھیشک شرما کی برق رفتار 35 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز بھی شامل تھی۔

    ابھیشک شرما نے ابتدائی 22 گیندوں میں 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے برق رفتار نصف سنچری بنائی، جو بھارت کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف تیز ترین نصف سنچری ہے، اس سے قبل کے ایل راہول اور سابق کپتان روہت شرما نے 23 گیندوں پر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

    نوجوان بیٹر نے اس نصف سنچری کے ساتھ ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں بھی ایک نیا باب رقم کیا، جس کے لیے انہوں نے کپتان سوریا کمار یادیو، انگلینڈ کے فل سالٹ اور ویسٹ انڈیز کے ایون لیویس کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    ابھیشک شرما نے 25 یا اس سے کم گیندوں میں سب سے زیادہ 8 نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بنایا ہے، اس سے قبل سب سے زیادہ تیز ترین نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ مشترکہ طور پر ابھیشک شرما سمیت دیگر بیٹرز کے پاس تھا۔

    ٹی20 کرکٹ میں 25 یا اس سے کم گیندوں پر زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ دوسرے نمبر پر فل سالٹ، سوریا کمار یادیو اور ایون لیوس کے پاس ہے، جنہوں نے 7 تیزترین نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

    بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف 7 وکٹوں پر 238 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، جس میں ابھیشک شرما کے 35 گیندوں پر 84 رنز شامل تھے، جس کے لیے انہوں نے 5 چوکے اور 8 چھکے لگائے،

    رینکو سنگھ نے 20 گیندوں پر 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے اور کپتان سوریا کمار یادیو نے 22 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز کھیلی۔

    نیوزی لینڈ نے بڑے ہدف کے تعاقب میں گلین فلپ کے 4 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 78 رنز اور مارک چیپمین کے 39 رنز کی بدولت 7 وکٹوں پر 190 رنز بنائے تاہم کیویز کو میچ میں 48 رنز سے شکست کھائی۔

    ابھشک شرما کوریکارڈ جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    دونوں ٹیموں کی شان دار بیٹنگ کی وجہ سے میچ میں مجموعی طور پر 428 رنز بنے جو ٹی20 کرکٹ میں ایک ریکارڈ ہے، اس سے قبل زمبابوے اور گیمبیا نے 23 اکتوبر 2024 کو 344 رنز بنایا تھا جو ریکارڈ تھا۔

    نیپال اور منگولیا کے درمیان 27 ستمبر 2023 کو کھیلے گئے ٹی20 میں مجموعی طور پر 314 رنز بنے تھے جو تیسرے نمبر پر سب سے بڑا اسکور ہے،

    چوتھے نمبر پر انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی جانب سے 12 ستمبر 2025 کو 304 رنز بنائے تھے، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 12 اکتوبر 2024 کو حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں 297 رنز بنے تھے جو پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ اسکور ہے۔

  • پی ایس ایل میں سیالکوٹ کی نئی ٹیم کا نام “سیالکوٹ اسٹالینز” رکھ دیا گیا

    پی ایس ایل میں سیالکوٹ کی نئی ٹیم کا نام “سیالکوٹ اسٹالینز” رکھ دیا گیا

    پی ایس ایل میں سیالکوٹ کی نئی ٹیم کا نام “سیالکوٹ اسٹالینز” رکھ دیا گیا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سیالکوٹ شہر کی نمائندگی کے لیے نئی فرنچائز کو “سیالکوٹ اسٹالینز” کا نام دے دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سیالکوٹ اسٹالینز پی ایس ایل سیزن 11 میں پہلی بار ایکشن میں نظر آئے گی۔

    پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق نئی فرنچائز کے قیام سے لیگ میں مقابلے کی فضا مزید دلچسپ ہو جائے گی، جبکہ سیالکوٹ جیسے اہم اسپورٹس شہر کو پہلی بار پی ایس ایل میں براہِ راست نمائندگی ملے گی۔

    سیالکوٹ عالمی سطح پر کھیلوں کا سامان تیار کرنے کے حوالے سے بھی منفرد مقام رکھتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ اسٹالینز کی برانڈنگ، لوگو اور دیگر تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی، جبکہ فرنچائز کی شمولیت سے پی ایس ایل 11 کے شائقین کو ایک نئی ٹیم اور نئے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

  • اگر بروقت بڑے فیصلے نہ کیے گئے تو کرکٹ دو حصوں میں تقسیم ہو سکتی ہے، ویوین رچرڈز

    اگر بروقت بڑے فیصلے نہ کیے گئے تو کرکٹ دو حصوں میں تقسیم ہو سکتی ہے، ویوین رچرڈز

    اگر بروقت بڑے فیصلے نہ کیے گئے تو کرکٹ دو حصوں میں تقسیم ہو سکتی ہے، ویوین رچرڈز

    ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ سر ویوین رچرڈز نے آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کرکٹ کے مستقبل پر سنگین خدشات کا اظہار کر دیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں کبھی اتنا متنازع ورلڈ کپ نہیں دیکھا جتنا موجودہ حالات میں دکھائی دے رہا ہے۔

    سر ویوین رچرڈز نے کہا کہ بھارت کبھی عالمی کرکٹ کے لیے ایک مثالی ملک سمجھا جاتا تھا، مگر اب حالات اس کے برعکس نظر آ رہے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے بعد دیگر ٹیمیں بھی بھارت کا دورہ کرنے سے ہچکچا رہی ہیں، جو عالمی کرکٹ کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

    لیجنڈری کرکٹر نے زور دیا کہ آئی سی سی کو کرکٹ ورلڈ کپ ایسے ملک میں منعقد کرنا چاہیے جو تمام شریک ممالک کو بلا کسی اعتراض کے قابلِ قبول ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی سی سی نے کرکٹ کو بچانا ہے تو سیاست سے پاک، غیر متنازع فیصلے ناگزیر ہیں۔

    سر رچرڈز نے خبردار کیا کہ اگر بروقت بڑے فیصلے نہ کیے گئے تو کرکٹ دو حصوں میں تقسیم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ان کی ٹیم کے لیے سیکیورٹی خدشات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

    پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے سر ویوین رچرڈز نے کھل کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے پی ایس ایل کے لیے پاکستان آ رہے ہیں، جہاں کرکٹ سے سچی محبت کی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باہر سے آنے والوں کو اپنا سمجھ کر عزت دی جاتی ہے، یہی خلوص مجھے بار بار یہاں کھینچ لاتا ہے۔

  • ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا کے 5 عظیم بالرز جنہیں کبھی چھکا نہیں لگا، 2 پاکستانی بھی شامل

    ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا کے 5 عظیم بالرز جنہیں کبھی چھکا نہیں لگا، 2 پاکستانی بھی شامل

    ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا کے 5 عظیم بالرز جنہیں کبھی چھکا نہیں لگا، 2 پاکستانی بھی شامل

    آپ اگر کرکٹ کے دیوانے ہیں تو شاید آپ یقین نہ کریں لیکن کرکٹ کی دنیا میں پانچ ایسے بالرز ہوئے ہیں

    جنہوں نے اپنے پورے ٹیسٹ کیریئر میں 5,000 سے زیادہ گیندیں پھینکی لیکن کسی بھی بلے باز کی ہمت نہیں ہوئی کہ ان کی گیند کو باؤنڈری کے باہر چھکے کیلئے بھیج سکے۔

    ان عظیم لیجنڈ کرکٹرز کے بارے میں جان کر آپ ضرور خوش ہوں گے کیونکہ اب جدید کرکٹ ہر فارمیٹ میں چھکوں کی بارش ہونے لگی ہے،

    رپورٹ کے مطابق کرکٹ کا سب سے پرانا فارمیٹ ٹیسٹ آج بھی نوجوانوں کی پہلی پسند ہے، اس فارمیٹ کو کھیل کا سب سے خالص اور چیلنجنگ فارمیٹ سمجھا جاتا ہے جہاں ایک گیندباز کی اصل پرکھ اس کی مستقل مزاجی اور درستگی سے ہوتی ہے،

    جدید کرکٹ میں جہاں ٹی-20 کے اثرات کی وجہ سے ٹیسٹ میچز میں بھی چھکوں کی بارش ہونے لگی ہے،وہاں کرکٹ کی تاریخ کے صفحات میں کچھ ایسے عظیم بولرز کے نام درج ہیں جن کے سامنے دنیا کے سب سے بڑے بیٹسمین بھی بے بس نظر آئے،

    یہ سننے میں ناقابل یقین لگتا ہے لیکن دنیا میں پانچ ایسے گیند باز ہوئے ہیں جنہوں نے اپنے پورے ٹیسٹ کیریئر میں 5,000 سے زیادہ گیندیں پھینکی لیکن کسی بھی بلے باز کی ہمت نہیں ہوئی کہ ان کی گیند کو باؤنڈری کے باہر چھکے کے لیے بھیج سکے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اس منفرد اور نایاب کلب میں دو پاکستانی گیندبازوں کا ہونا اسے اور بھی دلچسپ بناتا ہے۔ پاکستان کے مدثر نظر اور محمود حسین نے اپنی تیز و جارحانہ گیند بازی سے بلے بازوں کو قابو میں رکھا اور کبھی چھکا نہ لگنے کا شاندار ریکارڈ بنایا،

    ان کے ساتھ آسٹریلیا کے عظیم آل راؤنڈر کیتھ ملر جیسے کھلاڑی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ آج کے دور میں جہاں باؤنڈریز چھوٹی اور بلے بھاری ہو گئے ہیں، ان بولرز کا یہ ڈسپلن کسی معجزے سے کم نہیں لگتا۔

    اس فہرست میں شامل آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کیتھ ملر (Keith Miller) نے 1946 سے 1956 تک 55 ٹیسٹ میچز کھیلے۔ انہوں نے اپنی تیز بولنگ سے اس دوران 170 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ بیٹنگ میں بھی 2,958 رنز بنائے جن میں سات سنچریز شامل تھیں۔

    دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار اس عظیم کھلاڑی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 10,461 گیندیں پھینکی، لیکن اس دوران کسی بھی بلے باز نے ان کی گیند پر ایک بھی چھکا نہیں لگایا۔

    نیل ہاک (Neil Hawke) آسٹریلیا کے میڈیم فاسٹ بولر تھے۔ انہوں نے 1963 سے 1968 تک 27 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 91 وکٹیں حاصل کیں۔ ہاک اپنے دور کے خطرناک گیند بازوں میں شامل تھے جن کا بہترین پرفارمنس ایک اننگز میں سات وکٹیں لے کر 105 رنز دینا تھا۔

    انہوں نے ٹیسٹ میں 6,974 گیندیں پھینکی، لیکن ان کی گیندوں پر بھی ایک چھکا نہیں لگا۔ دوسرے نمبر پر نیل ہاک (Neil Hawke) آسٹریلیا کے میڈیم فاسٹ بولر تھے۔

    انہوں نے 1963 سے 1968 تک 27 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 91 وکٹیں حاصل کیں۔ ہاک اپنے دور کے خطرناک گیند بازوں میں شامل تھے جن کا بہترین پرفارمنس ایک اننگز میں سات وکٹیں لے کر 105 رنز دینا تھا۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 6,974 گیندیں پھینکی، لیکن ان کی گیندوں پر بھی ایک چھکا نہیں لگا۔

    فہرست میں تیسرے نمبر پر پاکستانی آل رائونڈر مدثر نذ ر ہیں جو پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین تھے جو اپنی دھیمی بیٹنگ کیلئے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے 1976 سے 1989 تک پاکستان کے لیے انٹرنیشنل میچز کھیلے۔

    ’مین ود گولڈن آرم‘ کے نام سے مشہور اس کھلاڑی نے 76 ٹیسٹ میچز میں 4,114 رنز بنائے۔ ان کے نام 66 وکٹیں بھی درج ہیں۔ مدثر نذر نے ٹیسٹ میچز میں 5,967 گیندیں پھینکی، لیکن ان کی ایک گیند پر بھی چھکا نہیں لگا۔

    ان کےعلاوہ محمود حسین نے پاکستان کیلئے 1952 سے 1962 تک 27 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 68 وکٹیں حاصل کیں،انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5,910 گیندیں پھینکی۔ مدثر نظر کی طرح اس پاکستانی بولر کی گیندوں پر بھی ایک چھکا نہیں لگا۔

    فہرست کےمطابق پانچویں نمبر پر موجود انگلینڈ کے ڈیرک پرنگل ایک آل راؤنڈر تھے جن کینیا میں پیدا ہوئےتھے۔ اس لمبے قد کے گیند باز نے 1982 سے 1993 تک ٹیسٹ کرکٹ کھیلی،

    پرنگل نے 70 وکٹیں حاصل کیں اور ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لے کر 95 رنز دینا بہترین کارکردگی تھی۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 5,287 گیندیں پھینکی اور ان کی گیند پر بھی کوئی بلے باز ایک بھی چھکا نہیں لگا سکا۔

  • نیوزی لینڈ نے بھارت کو اُسی کے ہوم گراؤنڈ میں دھول چٹا دی، ون ڈے سیریز جیت لی

    نیوزی لینڈ نے بھارت کو اُسی کے ہوم گراؤنڈ میں دھول چٹا دی، ون ڈے سیریز جیت لی

    نیوزی لینڈ نے بھارت کو اُسی کے ہوم گراؤنڈ میں دھول چٹا دی، ون ڈے سیریز جیت لی

    ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ نے ہوم گراؤنڈ پر بھارت کو تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں بھارت کو شکست دے کر ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔

    اندور میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ویرات کوہلی کی 54ویں سنچری کے باوجود بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 41 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے ساتھ ہی مہمان ٹیم نے 1-2 سے سیریز اپنے نام کرلی۔

    میچ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریوں پر مشتمل فیصلہ کن شراکت قائم کی، جس نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ دونوں بیٹرز کی ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کے باعث نیوزی لینڈ نے 337 رنز کا بڑا ہدف کھڑا کیا۔

    بھارت کی جانب سے ہدف کے تعاقب کا آغاز کمزور رہا، تاہم ویرات کوہلی نے 124 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ایک بار پھر ٹیم کو مقابلے میں واپس لانے کی کوشش کی۔ ان کی اننگز میں نتیش کمار ریڈی اور ہرشیت رانا کے ساتھ اہم شراکتیں بھی شامل رہیں، جس سے شائقین کو جیت کی امید نظر آنے لگی۔

    تاہم نیوزی لینڈ کے بولر زیک فالکس نے بروقت وکٹیں حاصل کر کے بھارتی بیٹنگ کی رفتار توڑ دی اور میچ دوبارہ مہمان ٹیم کے حق میں چلا گیا۔ بھارت مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکا اور 41 رنز سے میچ ہار گیا۔

    ڈیرل مچل نے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 137 رنز اسکور کیے، جو بھارت میں ان کی چوتھی سنچری تھی، جبکہ گلین فلپس نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔ اس فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز جیت لی۔

    اس سیریز کے اختتام کے بعد دونوں ٹیمیں اب 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلیں گی، جو آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہو گی۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ; ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے، بنگلادیش اپنے مؤقف پر قائم

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ; ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے، بنگلادیش اپنے مؤقف پر قائم

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ; ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے، بنگلادیش اپنے مؤقف پر قائم

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنےکےمؤقف پر قائم ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈھاکا میں آئی سی سی وفد کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کا اعلامیہ جاری کردیا۔

    بی سی بی کے مطابق آئی سی سی وفد کے ساتھ ٹیم کے ورلڈکپ میں شرکت کے معاملے پر بحث ہوئی، میٹنگ میں آئی سی سی کوبنگلا دیش کے میچز دوسرے وینیوپر منتقل کرنےکی باضابطہ درخواست کو دہرایا گیا۔

    بی سی بی کے مطابق آئی سی سی وفد کے ساتھ بنگلا دیشی حکومت کی ہدایات اور سکیورٹی خدشات کو بھی شیئرکیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق تمام گفتگو تعمیری ، خوشگوار اور پیشہ ورانہ ماحول میں ہوئی، فریقین نے متعلقہ امور پر کھل کر تبادلہ خیال کیا۔ لاجسٹک معاملات کو دیکھتے ہوئے بنگلا دیش کو کسی دوسرےگروپ میں منتقل کرنےکے امکان پر بھی بات ہوئی۔

    اعلامیے کے مطابق آئی سی سی وفد میں جنرل منیجر ایونٹس اینڈکارپوریٹ کمیونیکیشنز گوروو سکسینہ اور جنرل منیجر انٹیگریٹی یونٹ اینڈریو ایفرگریو شامل تھے،

    گوروو سکسینا ویزا تاخیر سے ملنے کے باعث اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔ اعلامیے کے مطابق بی سی بی اور آئی سی سی نے معاملے پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

  • پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ کو، اوپن آکشن فارمولے پر غور

    پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ کو، اوپن آکشن فارمولے پر غور

    پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ کو، اوپن آکشن فارمولے پر غور

    پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے انعقاد سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں 26 مارچ کو ایونٹ کے آغاز پر اصولی اتفاق کر لیا گیا ہے۔

    نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں لیگ کے مستقبل، کھلاڑیوں کے انتخاب اور ریٹینشن فارمولے سمیت متعدد اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے فرنچائز مالکان کے سامنے یہ تجویز رکھی کہ پی ایس ایل میں ڈرافٹ سسٹم کے بجائے اوپن آکشن فارمولے کو اپنایا جائے۔

    چیئرمین کا مؤقف تھا کہ نیلامی کے اس نظام سے کھلاڑیوں کو مالی طور پر زیادہ فائدہ پہنچے گا اور لیگ میں شفافیت کے ساتھ ساتھ مقابلے کا معیار بھی مزید بہتر ہو سکے گا۔

    گورننگ کونسل کے اجلاس میں دونوں نئی شامل ہونے والی ٹیموں کے مالکان بھی شریک ہوئے، جنہوں نے مختلف معاملات پر اپنی آرا پیش کیں۔ اجلاس میں ابتدائی طور پر 23 مارچ کو افتتاح کی تجویز زیر غور آئی تھی، تاہم بعد ازاں تمام اراکین نے 26 مارچ کی تاریخ پر اتفاق کر لیا۔

    اجلاس میں اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد لیگ کے ڈھانچے میں کن تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن آکشن فارمولے پر فرنچائزز کے درمیان مکمل اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ کچھ ٹیم مالکان اس نظام کے حق میں نظر آئے جب کہ دیگر نے روایتی ڈرافٹ سسٹم کو ہی بہتر قرار دیا۔

    اسی طرح کھلاڑیوں کی ریٹینشن کے معاملے پر بھی اختلافات سامنے آئے ہیں۔ موجودہ نظام کے تحت ہر ٹیم کو 8 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہے، تاہم دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد اس نظام پر نظر ثانی ضروری سمجھی جا رہی ہے۔

    پی سی بی کی خواہش ہے کہ ہر ٹیم کو 3 کھلاڑی ریٹین کرنے کی اجازت دی جائے جب کہ نئی فرنچائزز صفر ریٹینشن کے حق میں ہیں اور پرانی ٹیمیں 5 کھلاڑی برقرار رکھنے کی خواہاں ہیں۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان معاملات پر مزید مشاورت جاری رکھی جائے گی۔ گزشتہ اجلاس میں 6 فرنچائزز کے نمائندے آن لائن شریک ہوئے جبکہ 2 فرنچائزز کے نمائندے بالمشافہ اجلاس میں موجود تھے۔

  • سری لنکن بلے باز "ورن چامودیتھا” نے انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    سری لنکن بلے باز "ورن چامودیتھا” نے انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    سری لنکن بلے بازکا انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ

    سری لنکا کے نوجوان بلے باز ورن چامودیتھا نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

    جاپان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ورن چامودیتھا نے غیر معمولی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 143 گیندوں پر 192 رنز اسکور کیے جس میں 26 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا،

    یہ انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

    اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا ہی کے ہاسیتھ بویاگودا کے پاس تھا جنہوں نے 2018 کے ایڈیشن میں 191 رنز بنائے تھے، تاہم ورن چامودیتھا نے اس ریکارڈ کو ایک رن سے پیچھے چھوڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

error: Content is protected !!