دیگر سپورٹسکبڈی

میاں اسلم اقبال پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کےچیئرمین منتخب


لاہور: (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے میاں اسلم اقبال پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے چیئرمین جبکہ راجہ بشارت صدر منتخب ہوگئے۔لاہور میں پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں دونوں سیاستدانوں کو بلا مقابلہ اور اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں کی مدت 2 سال تک ہوگی۔ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چوہدری ظہور الہی گولڈ کپ نومبر کے آخری ہفتے گجرات میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں آرمی، واپڈا، ائیرفورس، ریلوے، پولیس، ہائیر ایجوکیشن، سوئی ناردرن اور چاروں صوبوں کی ٹیمیں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!