ٹٰینسدیگر سپورٹس

بارسلونا اوپن ٹینس، اعصام الحق اور جولین نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

بارسلونا(سپورٹس لنک رپورٹ) بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی ڈبلز کیٹگری کے سیمی فائنل میں اعصام الحق نے شاندار کامیابی کے بعد اپنے ساتھی جولین راجر کے ہمراہ فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا میلہ جاری زور و شور سے جاری ہے. ڈبلز کے سیمی فائنل میں اعصام الحق نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی۔ انھوں نے اپنے جوڑی دار جولین راجر کےہمراہ کی حریف گائیڈو پیلا اور نیکولس جیری کو ٹھکانے لگا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔سنگلز کوارٹر فائنل میں اسپینش اسٹار رافیل نڈال کا مقابلہ سلوواکیہ کے مارٹن کلیزان سے ہوا جس میں اسپینش اسٹار نے 0-6،، اور 5-7 سے فتح سمیٹ کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ایک اور کوارٹر فائنل میں بیلجیم کے ڈیوڈگوفن کی جیت ہوئی جنہوں نے اسپین کے روبرٹو کو 7-6 2-6 اور 2-6 سے ہرایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!