میری سپورٹ انگلیند کو ھے لیکن کیوں؟

تحریر۔۔۔۔۔عبدالرحمان رضا
ورلڈکپ کے دوران پاکستان کو اگر کسی نے سپورٹ کیا ھے تو وہ انگلیند کے گورے تھے میں نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کچھ گوروں کا انٹرویو کیا تو ان کا کہنا تھا پاکستان کو سپورٹ اس لیے کر رہے ھیں کیونکہ پاکستان کے ساتھ ہمارا دوستانہ تعلق ھے یہاں پر بائیس لاکھ سے ذیادہ پاکستانی  رہتے ھیں  پاکستان کو سپورٹ کرنے کے لیے مرد،عورتوں اور بچوں نے بھی گرین شرٹس پہن رکھی تھیں۔گوروں نے ہمیں ہر میچ میں سوائے انگلینڈ کے سپورٹ کیا بلکہ انگلیند کے خلاف بھی انہوں نے پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس پر دل کھول کر داد  دی۔
دوسرا پاکستانی وکشمیری کی ایک بڑی تعداد اس ملک میں رہتی ھے  ان برٹش پاکستانیوں نے انگلیند کے خلاف ہمیں پاکستان کو سپورٹ کیا ھے حالانکہ اب ان کا جینا مرنا انگلینڈ کے ساتھ ھے برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں کی تیسری چوتھی نسل پروان چڑھ رہی ھے چھوٹے چھوٹے بچے جو ابھی تک پالستان بھی نہیں آئے اردو بھی نہیں بول سکتے لیکن ان کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ھیں اس لیے ہمیں آج کھل کر انگلینڈ کی سپورٹ کرنی چائیے ۔



ٹورنامنٹ میں پہلے دن سے ہاٹ فیورٹ ٹیم انگلیند ھے انہوں نے دو اہم میچز میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کو لگا تار شکست دیکر سیمی  فائنل میں کوالیفائی کیا پھر سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شاندار شکست دی۔
دوسری طرف اگر دیکھا جائے تو نیوزی لینڈ نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی ھے ان کے کپتان میرے فیورٹ کھلاڑی بھی ھیں۔نیوزی لینڈ کے لوگ محبت اور پیار کرنے والے ھیں انتہائی پر امن قوم ھیں ۔جس طرح انہوں نے انڈیا کو شکست سے وہ پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر گے کیونکہ دشمن کا دشمن دوست ھوتا اس لیے بہت سارے لوگ انڈیا کو شکست دینے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کو سپورٹ کر رہے ھیں اور کرنی چائیے بھی ۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کا مطلب ھے پچیس فیصد وہ میچ ٹاس کے ساتھ ہی جیت چکے ھیں لیکن انگلینڈ کی ٹیم آخری دم تک  فائٹ کرے گی۔میری ٹیم برٹش پاکستانیوں کی ٹیم انگلینڈ ھے امید ھے آج انگلیند جس کو ہوم آف کرکٹ کہا جاتا ھے پہلی دفعہ ورلڈ چیمپئین بنے گی۔

error: Content is protected !!