اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی اپنی گرل فرینڈ  جارجینا روڈریگز کے درمیان علیحدگی ؟

 پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ  جارجینا روڈریگز کے درمیان علیحدگی کی خبریں ان دنوں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فٹبال کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہیں، اسٹار فٹبالر اپنی گرل فرینڈ سے ناراض ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ رونالڈو سمجھتے ہیں کہ جارجینا روڈریگز خود غرضی پر اتر آئی ہیں۔ اور ان کے رشتے میں اب پرانی بات نہیں رہی۔ جارجینا کو ان کے جذبات کا احساس ہی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ جارجینا نے ایک دستاویزی فلم میں کام کیا تھا اس میں انہوں نے اپنی روزمرہ کی زندگی، کاروباری منصوبوں اور فٹنس روٹین سے لے کر رونالڈو کے ساتھ تعلقات کی عکس بندی کی تھی۔

کچھ عرصہ قبل اس کے علاوہ دونوں نے اپنے پرائیویٹ جیٹ کو بیچنے کا فیصلہ کیا تھا، اس پرتعیش گلف اسٹریم طیارے جی200 کی قیمت 20 ملین یورو ہے۔

 

 

 

error: Content is protected !!