ماہانہ محفوظ شدہ تحاریر : اکتوبر 2018

بنگلہ دیش نے دوسرا ون ڈے میں بھی زمبابوے کو ہرا دیا

چٹاگانگ(سپورٹس لنک رپورٹ)امرالقیس اور لٹن داس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش نے زمبابوے کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 247 رنز کا ہدف 44.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، ...

مزید پڑھیں »

ملتان کے سائیکلسٹ نے کے ٹو بیس کیمپ تک سائیکل چلاکر بڑا کارنامہ سرانجام دیدیا

گلگت(سپورٹس لنک رپورٹ) ملتان کے سائیکلسٹ ثاقب الرحمن نے بیس ہزار فٹ کی بلندی پر کے ٹو بیس کیمپ تک سائیکل چلا کر بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا۔ملتان کے سائیکلسٹ ثاقب الرحمن نے بڑا کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے کے ٹو کے پہاڑ پر سائیکل دوڑا دی، قومی سائیکلسٹ نے بیس ہزار کی بلندی تک سائیکل چلا کر ریکارڈ قائم ...

مزید پڑھیں »

پاکستان کی کراٹے ٹیم کو ورلڈ چیمپئن شپ کیلئے سپین کا ویزے دینے سے انکار

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کی قومی کراٹے ٹیم ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہو گئی۔ یورپی ملک سپین نے قومی ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ کے لیے 3 کراٹے کاز، ایک آفیشل اور 2کوچز کو ویزے نہیں ملے۔ سپین نے ایشین میڈلسٹ نرگس کو بھی ویزہ جاری کرنے سے ...

مزید پڑھیں »

اے ایف سی انڈر 19ویمن چیمپئن شپ کوالیفائر،پاکستانی ویمن ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست

چون بری،تھائی لینڈ(سپورٹس لنک رپورٹ)تھائی لینڈ کے شہر چون بری میں جاری اے ایف سی انڈر 19 ویمن چیمپئن شپ کوالیفائرز کے افتتاحی میچ میں بھارت کی ٹیم نے پاکستان کو اٹھارہ صفر کی شکست سے دوچارکردیا،بھارت فارورڈ کھلاڑی رینو نے میچ میں پانچ گول داغ دیئے، پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان ہونے والا یہ میچ ...

مزید پڑھیں »

ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ،جاپان کے 19 سالہ پہلوان نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

بڈاپسٹ(سپورٹس لنک رپورٹ)ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں جاپان کے انیس سالہ پہلوان تاکوتو اوتوگرو نے بھارت کے پہلوان بجرنگ پونیا کو 65کلوگرام کیٹیگری فائنل میں شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیاہے، جاپانی پہلوان تاکوتو اس کامیابی کے ساتھ جاپان کی جانب سے ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والے سب سے کم عمر پہلوان بھی بن گئے ہیں، ...

مزید پڑھیں »

فرنچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ، ثانیہ نہیوال پہلا مرحلہ عبور کرگئیں

پیرس(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کی بیڈمنٹن کھلاڑی ثانیہ نہیوال اپنی جاپانی حریف سائینا کاواکمی کو شکست دیکر فرنچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ہیں،دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 37 منٹ تک جاری رہا جس میں ثانیہ نہیوال نے اکیس گیارہ، اکیس گیارہ سے کامیابی حاصل کی، دوسرے رائونڈ میں ثانیہ نہیوال کا مقابلہ جاپانی کھلاڑی نوزومی کے ...

مزید پڑھیں »

بھارت کی فٹبال ٹیماردن کیخلاف دوستانہ انٹرنیشنل میچ کھیلے گی

نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)آل انڈیا فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کی ٹیم پہلی بار دوستانہ انٹرنیشنل میچ میں اردن سے مقابلہ کریگی، دونوں ٹیموں کےدرمیان یہ میچ سترہ نومبر کو اردن کے شہر امان میں کھیلا جائیگا، اردن کی ٹیم کو رواں ماہ کے آغاز میں عالمی کپ فٹبال کی رنر اپ ٹیم کروشیا کے ہاتھوں دوستانہ ...

مزید پڑھیں »

سنسنی خیز مقابلہ،بھارت اور ویسٹ انڈیز کا میچ ٹائی

ویشاکھاپٹنم(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی ہو گیا، میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 321 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا تھا، ویرات کوہلی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 157 رنز کی ...

مزید پڑھیں »

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی،جاپان سے میچ ڈرا،پاکستان سیمی فائنل میں

مسقط(سپورٹس لنک رپورٹ) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا، پاکستانی ٹیم میچ ڈرا کرنے کے باوجود سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی، دونوں ٹیموں نے پہلے ہاف میں گولز داغے تھے، دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ بدھ کو اومان ...

مزید پڑھیں »

شاہینوں کا دبدبہ برقرار،کینگروز پہلے ٹی ٹونٹی میں ڈھیر

ابوظہبی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی شاہنیوں کا کینگروز کیخلاف دبدبہ برقرار ہے اور قومی کرکٹرز نے ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز جیت کے ساتھ کرتے ہوئے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے ابتدائی دونوں کھلاڑی پہلے ہی ...

مزید پڑھیں »
error: Content is protected !!