محمد عامر کی ریٹائرمنٹ،کوچ مکی آرتھر نے کیا کہہ دیا؟

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہےکہ ان کے لیے محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حیران کن نہیں۔مکی آرتھر نے ایک بیان میں محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں بحیثیت کھلاڑی اور انسان محمد عامر سے بہت متاثر ہوں اور ان کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا فیصلہ حیران کن نہیں ہے کیونکہ وہ اس حوالے سے ایک سال سے زائد عرصے سے سوچ رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ مینجمنٹ نے گزشتہ ایک برس میں محمد عامر کا ورک لوڈ کم کرنے کی کوشش بھی کی، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ محمد عامر پانچ برس کرکٹ سے دور رہے اور پانچ برس عامر نے کچھ نہیں کیا لہٰذا ان کی باڈی ٹیسٹ سے مطابقت نہیں رکھتی تھی۔واضح رہے کہ رواں ماہ 26 جولائی کو قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے روایتی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اپنے سینے پر گولڈن اسٹار لوگو لگانے کا موقع دیا۔

error: Content is protected !!