کرکٹ ٹیم کی کوچنگ،ایک اور خواہشمند سامنے آگیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق ٹیسٹ کرکٹ اور اسپنر سعید اجمل نے قومی ٹیم کا کوچ بننے کی خواہش ظاہر کردی۔اپنے ایک بیان میں سعید اجمل نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے لیے خدمات انجام دینا چاہتا ہوں، خواہش ہےکہ ٹیم کی کامیابیوں میں بطور کوچ کردار ادا کروں۔انہوں نے کہا کہ کپتان بدلنا ضروری ہے تو بابراعظم اچھے امیدوار ہیں، کپتان بناتے وقت پرفارمنس کو دیکھیں، انگلش بولنے کو نہیں۔سابق کرکٹر نے محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کو افسوسناک قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت کے لیے ٹیسٹ چیمپئین شپ کرانےکافیصلہ اچھا ہے۔واضح رہےکہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی اور سیمی فائنل تک رسائی میں ناکامی کے بعد پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف اور ہیڈ کوچ کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی اپنے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

error: Content is protected !!