صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی کی 13ویں سائوتھ ایشیئن گیمز میں16میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان وسیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے 13ویں سائوتھ ایشیئن گیمز میں4 گولڈ سمیت16 میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے، منگل کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کراٹے میں سونے کے میڈلز جیتنے والے،سعدی عباس، محمد اویس ،شاہدہ عباسی،چاندی کے میڈلز جیتنے والے باز محمد، نعمت اللہ، ٹیم کاتا میں چاندی کے تمغے جیتنے والی کھلاڑی نرگس، شاہدہ، نازگل، مردوں میںکانسی کے تمغے جیتنے والے کھلاڑی نعمت اللہ، نصیر احمد اور نعمان احمد، گرلز میں کانسی کے تمغے جیتنے والی کھلاڑی اقراء انور

صابرہ گل، تائیکوانڈو گرلز میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی مہرالنساء اور شہباز ،ٹیم ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی کھلاڑی اقرائ، آصفہ اور مہرالنساء اور ممتاز،شوٹنگ ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل اور والی بال میں چاندی کا میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے سیف گیمز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے

جس پر قوم ان پر فخر کرتی ہے، ملک کا پرچم بلند کرنے والے کھلاڑی ہمارے ہیروز ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں دیگر کھلاڑی بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید میڈلز جیت کر سیف گیمز میں پاکستان کی پوزیشن کو مزید بہتر بنائیں گے۔

error: Content is protected !!