قومی کرکٹ ٹیم آسڑیلیا سے 5اور 6 دسمبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گی

ایڈیلیڈ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کل آسٹریلیا سے وطن واپسی کے لیے سفر شروع کرے گی۔زرائع کے مطابق قومی کرکٹرز 5 اور 6 دسمبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گیں جبکہ ‏ لاہور پہنچنے پر ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق پریس کانفرنس کریں گے۔زرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان سات دسمبر کو متوقع ہے

ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کرکٹرز 8 دسمبر کو راولپنڈی میں اکٹھے ہوں گے جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے شروع ہو گا۔واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے ’پنک بال ‘ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف اننگز اور 48 رنز سے شکست ہوئی تھی ۔دورہ آسٹریلیا میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے بعد 2 ٹیسٹ کی سیریز میں بھی گرین شرٹس کو وائٹ واش کا منہ دیکھنا پڑا۔ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں بھی کپتان سمیت 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔

error: Content is protected !!