سیکرٹری سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے والد کیلئے فاتحہ خوانی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)13ویںسائوتھ ایشیئن گیمز میں جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے اور ٹوکیو اولمپکس 2020ء کیلئے کوالیفائی کرنے والے اتھلیٹ ارشد ندیم کی حوصلہ افزائی کیلئے پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے سیکرٹری سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے والد چودھری ارشد حسین اولکھ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا ء کرے اور سیکرٹری سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ ، انکی فیملی کو صبرو جمیل دے، اس موقع پر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجر جنرل (ر) اکرم ساہی بھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!