شاہد خان آفریدی نے صفر پر آؤٹ ہونے کی سنچری بھی مکمل کرلی

ڈھاکا(سپورٹس لنک رپورٹ) شاہد خان آفریدی نے صفر پر آؤٹ ہونے کی سنچری بھی مکمل کرلی۔شاہد آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کسی بھی ٹیم کیلئے مختصر ترین فارمیٹ میں اثاثے سے کم نہیں مگر ہٹ اینڈ مس اسٹائل اکثر بری طرح آؤٹ ہونے کا باعث بھی ثابت ہوتا ہے

گذشتہ روز وہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا پلاٹون اور راجشاہی رائلز کے درمیان میچ میں صفر پر وکٹ گنوا بیٹھے،انھیں روی بوپارا نے میدان بدر کیا، یہ 100واں موقع ہے جب شاہد آفریدی مسابقتی کرکٹ میں بغیر کھاتہ کھولے رخصت ہوئے۔انٹرنیشنل کرکٹ میں 44بار ایسا ہوا جس میں30ون ڈے صفر،6ٹیسٹ اورٹی20میں 8شامل ہیں،56 بار ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ، لسٹ اے اور ٹی 20میں انھیں کھاتہ کھولنے کا موقع نہیں ملا۔

error: Content is protected !!