تھرڈ پارا تائیکوانڈو قومی چیمپین شپ کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پیرا تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا تیسرا ایڈیشن نیشنل کوچنگ سینٹرکراچی میں اختتام پزیر ہوگیا جس میں ملک بھر سے ڈیڑھ سو سے زیادہ ایتھلیٹوں نے حصہ لیا۔پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے سرپرست اعلیٰ پاکستان پیرا تائیکوانڈو ونگ ذیشان الطاف لوہیا نے گرینڈ ماسٹر نجم خان کے تکنیکی تعاون سے پہلی بار اس تقریب کا انعقاد سندھ میں کیا۔ پچھلے دو ایڈیشن پنجاب میں منعقد ہوچکے ہیں۔نجم خان کے مطابق کھلاڑیوں نے مرد اور خواتین تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں کے لئے چھ کیٹیگریز میں حصہ لیا۔

اس موقع پر مشیر وزیراعلیٰ سندھ قاسم نوید قمر مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر ایچ ایم آر گروپ کے ہیڈ حاجی رفیق پردیسی، ایف پی سی سی آئی کی چیئرمین خصوصی تعلیم کمیٹی محمد اماں پیر اور امریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم کے عہدیدار ان کے علاوہ کراچی میں افغانستان کے قونصل جنرل رحیم اللہ قطرا، ذیشان لوہیا اور کے ایف سی پاکستان کے برانڈ منیجر دانش ولی اور دیگر بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی نے تائکوانڈو کے اسپیشل بچوں کے لئے پروگراموں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بھی ان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

انہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ وہ ان کھلاڑیوں کو بیرون ملک بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کرنے کے لئے بھیجنے کی بھی کوشش کریں گے۔اس موقع پر والدین اور دیگر کنبہ کے افراد بھی موجود تھے۔ انہوں نے منتظمین کی تعریف کی کہ وہ اپنے بچوں کے لئے اس طرح کے کامیاب تقریب کا اہتمام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے اسپیشل بچوں کو یہ احساس ہوتا ہے کہ ان سے محبت کی جارہی ہے اور وہ معاشرے کا لازمی جزہیں۔

error: Content is protected !!