شاہد آفریدی کے گھر ایک اور ننھی مہمان کی آمد

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے ہاں گزشتہ روز پانچویں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے بیٹی کے نام سے متعلق مشورہ مانگتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میری چاروں بیٹیوں کا نام A سے یا الف سے شروع ہوتا ہے تو نئی آنے والی کا نام اسی حرف سے آپ تجویز کریں۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1228358607948984322

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ جیتنے والا نام کسی انعام کا بھی حقدار ہوگا۔ٹوئٹ میں انہوں نے اپنی بیٹیوں اقصی، اجوہ، انشاء اور اسمارہ کے بھی نام تحریر کئے۔آفریدی کے اس ٹوئٹ پر ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد بیٹی کا نام تجویز کرنے میں مدد کرنے لگی۔اس سے قبل شاہد آفریدی کی جانب سے بیٹی کی ولادت کی خبر شیئر کی گئی تھی جس کے بعد سے ہی ان کے مداح انہیں مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے تھے۔

error: Content is protected !!