بابراعظم شاندار بلےباز ہے ‘ عمران خان .

 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈی آل عمران خان نے کپتان بابراعظم کو ’’شاندار بلےباز‘‘ قرار دیدیا۔ 

 

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان عمران خان نے کہا کہ طویل عرصے بعد بابراعظم کے روپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوئی بلےباز دیکھا جس نے اپنی کارکردگی سے دنیا کو متوجہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کئی سابق کرکٹرز کے ریکارڈ کو پاش پاش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، میں

بیٹسمن کا تجزیہ باؤلر کی عینک سے کرتا ہوں۔ ایک کرکٹر میں تکنیک، اسٹروک پلے اور مزاج کا ہونا بہت ضروری ہے جو بابراعظم میں پایا جاتا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!