شکست پر مایوسی ہوئی، تینوں شعبوں میں غلطیاں ہوئیں ; کپتان بابراعظم

 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ٹیم کی شکست پر مایوسی ہوئی ہے ۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ، تینوں شعبوں میں غلطیاں ہوئیں ۔

ہم نے 30سے 40رن زیادہ دئیے ، جنوبی افریقا کیخلاف میچ قریب جا کر ہارے ، وطن واپس جا کر اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

ٹورنامنٹ میں اسپینرز کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی،اگر اسپنر وکٹیں نہ لیں تو مشکل ہوتی ہے ، مستقبل میں ٹیم کے ساتھ اپنا تجربہ شیئرکرتا رہوں گا ۔

 

 

error: Content is protected !!