چارسدہ سپورٹس فیسٹیول کل سے عبدلولی خان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگی ، تحسین اﷲ

پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ اور ضلعی انتظامیہ چارسدہ کے زیر اہتمام چارسدہ سپورٹس فیسٹیول کل چار فروری سے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہورہا ہے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ تحسین اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ سپورٹس فیسٹیول میں مرد و خواتین کے لئے گیمز کا انعقاد کیا جارہا ہے اس سلسلے میں چارسدہ کے ڈپٹی کمشنر اور ان کی پوری ٹیم بھرپور تعاون اور اقدامات کررہی ہے

گیمز کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں انہوں نے بتایا کہ چارسدہ سپورٹس فیسٹیول چار سے دس فروری تک عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہورہا ہے جس میں مرد کھلاڑی ایتھلیٹکس’بیڈمنٹن’باسکٹ بال ‘فٹبال ‘ہاکی ‘سکواش ‘ٹیبل ٹینس ‘تھروبال ‘رسہ کشی اور والی بال جبکہ خواتین کھلاڑی ایتھلیٹکس’بیڈمنٹن’ہاکی ‘نیٹ بال ‘سکواش ‘ٹیبل ٹینس ‘تھروبال ‘رسہ کشی اور والی بال کے مقابلوں میں شرکت کریں گی انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ‘ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے بھرپور اقدامات رہے ہیں

جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی جی سپورٹس خالد خان کی ہدایات کی روشنی میں سپورٹس فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے اس سے مردو خواتین کھلاڑیوں کو اپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کے مواقع ملیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ کو تلاش کیا جائے اور اس سلسلے میں بھی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بھی جاری ہے بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کرکے بہترین تربیت فراہم کی جارہی ہے کوالیفائیڈ کوچز کھلاڑیوں کی تربیت کررہے ہیں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کھیلوں کے مقابلوں اور ٹریننگ کے دوران بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ کھلاڑیوں کو آگے آنے کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں تا کہ وہ نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں

error: Content is protected !!