اسلام آباد یونائیٹڈ کے پال سٹرلنگ وطن واپس روانہ ہو گئے

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی پال سٹرلنگ ٹیم کو چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔پی ایس ایل سیزن سیون کے باقی میچز کے لیے پال سٹرلنگ کی جگہ لیام ڈاسن اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہوں گے۔پال سٹرلنگ نیشنل ڈیوٹی کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا مزید حصہ نہیں ہوں گے۔دوسری جانب پال سٹرلنگ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں ایک پھر بہت مزہ آیا، اسلام آباد یونائیٹڈ جانب سے اچھی مہمان نوازی کی گئی۔

آئرلینڈ کے کھلاڑی پال سٹرلنگ نے اپنے پیغام میں پی ایس ایل 7 کے باقی ہونے والے میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔پال سٹرلنگ نے پی ایس ایل سیزن سیون میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 میچز 187 رنز بنائے تھے

انہوں نے دو نصف سنچریاں بھی سکور کی تھیں۔پال سٹرلنگ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 58، پشاور زلمی کیخلاف 57، کراچی کنگز کیخلاف 39، ملتان سلطانز کیخلاف 19 اور لاہور قلندرز کیخلاف 14 رنز بنائے تھے۔خیال رہے کہ ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے جزوی متبادل کھلاڑی کے نام کی منظوری پہلے ہی دے دی تھی۔

error: Content is protected !!