خیبر پختونخوا نے نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا

پشاور( سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوا کی ٹیم چھٹی نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن گوادر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنرز اپ رہی اور سلور میڈل جیت لیا۔ خیبر پختونخوا نے مرد ٹیم ٹرائل میں سلور میڈل اپنے نام کیا، خواتین ٹیم ٹائم ٹرائل ایونٹ میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے برونز میڈل، انفرادی ٹیم ٹرائل میں خیبر پختونخوا کے محسن خان نے برونز میڈل، سیرٹیریم ریس میں برونز میڈل اور انفرادی ٹیم ٹرائل یوتھ رائیڈر میں اسید اللہ نے برونز میڈل جیتا۔

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والی چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں، اسلام آباد، گلگت بلستان اور بائیکستان اکیڈمی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ مجموعی طور بائیکستان اکیڈمی نے چیمپئن شپ جیت لی اور خیبر پختونخوا ٹیم رنرز اپ رہی۔ خیبر مرد وخواتین ٹیموں میں محسن خان، فرمان محمد، عمران، عمر فاروق، ساجد علی خان، یوسف، ثمرین، سونیا، ملائکہ شاہد، نور العین، فریال امان اور نازیہ خان شامل تھے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ اور خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد خان نے سلور میڈل جیتنے پر خیبر پختونخوا کی ٹیم اور انفرادی ایونٹس میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔

error: Content is protected !!