امیرزمان نےڈی ایس اوچترال کاچارج لےلیا،کھیلوں کوفروغ دینےکاعزم

حال ہی میں اسسٹنٹ سے ترقی پانیوالے آمیرزمان نےبحیثیت ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چارج لےلیا،آمیرزمان کےپاس چترال آپراورچترال لوئرکی ذمہ داریاں ہونگی۔آمیرزمان نےاس عزم کااظہارکیاکہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر انشاء اللہ چترال میں کھیلوں کے فروغ و گراس روٹس لیول پرٹیلنٹ سامنےلائینگے یہ میری لیے اعزاز کی بات ہے کہ بحثیت ڈی ایس او دو اضلاع میں اپنی خدمات سرانجام دونگا۔ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس حکومت خیبر پختونخوا کھیلوں کی ترقی اور نئے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانے کیلیے نوجوانوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے ہر ممکن اقدام اٹھارہی ہے۔

انکاکہناتھا چترال کی مٹی بڑی زرخیزہےیہاں کےنوجوانوں میں کافی ٹیلنٹ ہےجنہیں پولو،فٹبال اورکرکٹ کیساتھ ساتھ ہاکی،والی بال،جمناسٹک،باسکٹ بال،بیس بال،باکسنگ ،ویٹ لفٹنگ،ووشواورمارشل آرٹس کےتمام کھیلوں کےبنیادی ٹریننگ دینگے۔انہوں کےکہاکہ اللہ کےفضل سےچترال بالااورلوئرمیں گراونڈزکی سہولت میسرہیں۔انشاء اللہ ہم اپنےمقاصدکےحصول میں کامیاب ہونگے۔

error: Content is protected !!