ہیری بروک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف جیت پر خوش

پاکستان سپر لیگ کی مقبول فرنچائر لاہور قلندرز کے غیر ملکی بیٹر ہیری بروک نے ٹیم کی گزشتہ روز کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ہیری بروک کا کہنا ہے کہ نئے دن کے ساتھ نئی جیت حاصل کی۔ہیری بروک نے فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فخر زمان نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، اور کپتان شاہین شاہ آفریدی کا پہلا اوور لاجواب تھا۔

انہوں نے محمد حفیظ کے کیچ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ محمد حفیظ نے شاندار کیچ پکڑا تھا، حفیظ کے لیے عمر صرف ایک عدد ہے۔خیال رہے کہ اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔اس میچ میں فخر زمان نے 53 رنز کی اننگز کھیلی تھی، شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور میں دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا تھا جبکہ محمد حفیظ نے شاندار کیچ پکڑا تھا۔

error: Content is protected !!