گبین جبہ سنو سپورٹس فیسٹیول 25 فروری سے شروع ہوگا، جنید خان

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوا کی حسین وادی سوات کے پر فضا مقام گبین جبہ پر دوسرا سنو سپورٹس اور کلچرل فیسٹیول 25 فروری سے شروع ہوگا جو تین دن جاری رہے گا ، فیسٹول کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔جنید خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور وزیراعلی محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں سوات میں سیاحت کے فروغ و ترقی کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کا مقصد دنیا بھر میں اس خطے کا سافٹ امیج پیش کرنا ہے انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے جو ہماری بڑی کامیابی ہے دنیا بھر کے سیاح سوات کے سیاحتی مقامات میں دلچسپی لے رہے ہیں اور اب ان کے ساتھ گبین جبہ جیسے مقامات کو بھی دنیا کے سامنے پیش کیا گیا ہے

جہاں سیاح آ رہے ہیںانہوں نے کہا کہ کالام فیسٹیول کے بعد ماہ رواں میں یہ دوسرا بڑا فیسٹیول ہوگا جس میں مختلف کھیلوں اور ثقافتی ایونٹس کرائے جائیں گے، گبین جبہ اور مالم جبہ سوات کے پرکشش ، حسیں اور دلکش مقامات ہیں ان سمیت صوبے کے تمام سیاحتی مقامات کو سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، شدید سردی کے باوجود ملکی اور غیر سیاح پاکستان سوئٹزر لینڈ آرہے ہیں، جدید خطوط پر سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں جس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع آئیں گے، مالاکنڈ کے لوگوں کے معاش اور روزگار کا واحد اور بڑا ذریعہ سیاحت ہے سنو اور ثقافتی فیسٹیول جیسی سرگرمیوں سے مقامی اور غیر ملکی سیاح راغب ہوں گے۔ ضلعی انتظامیہ سوات اور ڈسٹر کٹ سپورٹس آفس سوات کے زیراہتمام فیسٹیول منعقدکیاجارہاہے۔ جنید خان نے کہا کہ فیسٹیول میںجوڈو ، ووشو ، سکی ، ٹیگ بال، ٹیبل ٹینس ، بیڈمنٹن، ویٹ لیفٹنگ، ماس ریسلنگ اور آرچری کے علاوہ فوڈ سٹالز، روایتی سٹالز، فوڈ کورٹ، بچوں کے کھیل، آئس ویلج، خٹک ڈانس، رباب، کیلاشی، ڈرامہ اور روایتی گیت شامل ہوں گے۔

وزیر اعلی کی خواہش پر اس سال بھی فیسٹول کیلئے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں پچھلے سال ملک بھر سے آئے اتھلیٹس نے مختلف راستوں پر بہترین کارکردگی دکھائی تھی توقع ہے کہ اس سال زیادہ سیاح آئیں گے اور کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنا ہے جبکہ اس سے دنیا بھر کو مثبت امیج جائے گا کہ یہاں امن بحال ہوگیاہے سیاحتی سرگرمیاں مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژنوں سمیت صوبے بھر میں عروج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

error: Content is protected !!