محمد رضوان کی ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ 6ستمبر کو موصول ہو گی

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ چھ ستمبرکو موصول ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دائیں گھٹنے میں تکلیف کے بعد محمد رضوان کا ایم آر آئی کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے خلاف میچ میں کیپنگ کے دوران محمد رضوان گھٹنے کی شدید تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔محمد رضوان پہلے ہی ٹانگ میں کھچاو محسوس کر رہے تھے

 

انہوں نے تکلیف کے باوجود بھارت کے خلاف میچ میں شاندار بیٹنگ کی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں پورا کیا، رضوان نے 71 اور نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔

error: Content is protected !!