پاکستان نے ورلڈ روئنگ ورچوئل انڈور چیمپئن شپ 2022 میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان نے ورلڈ روئنگ ورچوئل انڈور چیمپئن شپ 2022 میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ یہ مقابلے جمعہ کو نیشنل روئنگ سنٹر، پنجاب یونیورسٹی، لاہور میں منعقد ہوئے۔ پاکستان کی روئنگ ٹیم نے لائٹ ویٹ مینز میں کانسی کا تمغہ جیتا اور اوپن ویٹ مینز کیٹیگریز میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔ علی سلیمان ولد ذوالفقار علی گھمن نے لائٹ ویٹ مردوں کے زمرے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ احمد عزیز ولد زاہد عزیز ملک نے اوپن ویٹ مین کیٹگری میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان روئنگ فیڈریشن کے چیئرمین رضوان الحق نے ایونٹ میں قومی کھلاڑیوں کی فتح کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیا ٹیلنٹ ملک کا نام روشن کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اثاثوں کے کھلاڑی کو مستقبل میں زیادہ سے زیادہ دستیاب سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنی کامیابیوں پراللہ تعاٰلی کا اور اپنے کوچ عبدالرحمن کی محنت پر شکر ادا کیا۔

error: Content is protected !!