پاکستان فل باڈی کنٹیکٹ چیمپئن شپ اختتام پذیر

پاکستان فل باڈی کنٹیکٹ چیمپئن شپ کوئٹہ میں اختتام پذیر ہو گئی۔ دو روزہ مقابلوں میں چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام آباد ، کشمیر، گلگت اور سابقہ فاٹا کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاکستا ن فل باڈی کنٹکٹ فیڈریشن کے صدر اور صدارتی ایوارڈ یافتہ ماسٹر شیھان عمر خان اچکزئی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ھزارہ اور وزیر خوراک انجنئر زمرک خان مھمان خصوصی تھے۔ سابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی محمد سعید آفریدی نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

error: Content is protected !!