بابر اعظم نے محمد یوسف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچری بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے، انہوں نے محمد یوسف کو پیچھے چھوڑ دیا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں بابر اعظم نے 105 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے کیریئر کی 16ویں سنچری سکور کی۔ وہ محمد یوسف کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے والے پلیئرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔خیال رہے کہ لیجنڈری سعید انور 20 سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ انہیں کرکٹ سے علیحدہ ہوئے تقریباً 19 سال کا عرصہ گزرچکا ہے۔

 

ریکارڈ ساز بلے باز محمد یوسف نے ون ڈے فارمیٹ میں 15 سنچریاں سکور کی تھیں۔بابر اعظم نے 84ویں اننگز میں 16ویں سنچری سکور کی۔ یوں وہ کم سے کم اننگز میں 16 سنچری بنانے والے پلیئر بھی بن گئے۔بطور کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے ریکارڈ کو مزید بڑھادیا، اب وہ پانچ سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن گئے۔بابر اعظم کیریئر میں سنچریوں کی سب سے زیادہ اوسط کی فہرست میں بھی پہلے نمبر پر آگئے۔ان کے کیریئر میں سنچریوں کی اوسط 19.04 ہے جو کم از کم 30 اننگز بیٹنگ کرنے والے تمام بیٹرز میں سب سے بہترین ہے۔

error: Content is protected !!