محمد رضوان کو نگران وزیراعظم بنانے کا مطالبہ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ایک تماشائی نے محمد رضوان کو ملک کا نگران وزیر اعظم بنانے کا مطالبہ کردیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر خاتون صارف کی جانب سے پلے کارڈ کی تصویر شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا کہ رضوان کو نگران وزیر اعظم بنایا جائے۔خاتون صارف نے پلے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ رضوان ہمارا بہترین خیال رکھ سکیں گے۔خیال رہے کہ رواں دنوں وطن عزیز میں نگران وزیر اعظم کے نام کے حوالے سے بحث جاری ہے۔

error: Content is protected !!