بین الاقوامی ٹینس سے ریٹائر ایشلی کو کرکٹ کھیلنے کی دعوت

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے والی آسڑیلوی ٹیم کی کپتان میگ لاننگ ، ایلسی پیری نے کہا ہے کہ ایشلی بارٹی جنہوں نے حال ہی میں انٹرنیشنل ٹینس مقابلوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے اگر واپس کرکٹ میں آنا چاہیں تو ہم انہیں کھلی دل کے ساتھ خوش آمدید کہیں گی، یاد رہے کہ ایشلی بارٹی نے گزشتہ ماہ پچیس سال میں ہی ٹینس کے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا، ایشلی بارٹی نے 2019 میں فرنچ اوپن، 2021 میں ومبلڈن اوپن اور رواں سال کے آغاز میں آسڑیلین اوپن کا اعزاز جیتا ہے، ایشلی بارٹی مسلسل 114 ہفتے تک عالمی نمبر ون کی پوزیشن پر براجمان رہی ہیں، ایشلی بارٹی بین الاقوامی ٹینس میں آنے سے قبل آسڑیلیا میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل چکی ہیں اور ان کی صلاحیتوں سے آسڑیلوی ٹیم کی کپتان میگ بھی متاثر ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ چاہتی ہے کہ اگر ایشلی دوبارہ کرکٹ میں آنا چاہیں تو ہم انہیں کھلے دل کے ساتھ خوش آمدید کہیں گے۔

تعارف: newseditor