پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (خواتین ونگ) کی صدر صباح شمیم جدون نے کہا ہے کہ دنیا میں کھیلوں کے ذریعے امن کا پیغام دیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور ملک کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔
ایک سوال کے جواب میں صباح شمیم جدون نے کہاکہ پاکستانی خواتین کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر بے پناہ میڈلز حاصل کر رکھے ہیں اور ان خواتین کھلاڑیوں کو مردوں کے برابر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مزید ملک کا نام روشن کر سکیں۔