افغان کرکٹر راشد خان نے ماہِ رمضان میں شیف کے فرائض سنبھال لیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔راشد خان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکانٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کھانا بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راشد خان بڑے ہی پراعتماد انداز میں چکن کڑی بنا رہے ہیں اور ویڈیو میں انہوں نے مداحوں کی آسانی کے لیے مکمل ترکیب دکھائی۔راشد خان نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ افطاری کے لیے افغان چکن کڑی بنا رہے ہیں۔
Making Afghan chicken Curry for Aftari 😍😍 pic.twitter.com/ayUwKmL9KM
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) April 6, 2022
اس ٹوئٹ پر راشد خان کے دنیا بھر میں موجود مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جن میں کرکٹر کو کچھ مشورے بھی دیے جارہے ہیں۔مقصود احمد بٹ نامی صارف نے راشد خان کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ بھائی شادی کرلو، اتنی محنت کیوں کررہے ہو۔علشبہ نامی صارف نے پوچھا کہ کیا آپ سنگل ہیں؟ میں اپنے لیے پوچھ رہی ہوں۔ایک صارف نے کہا کہ اگر آپ چکن کی بجائے بیف کا سالن بناتے تو مزید لذیذ ہوتا۔ صارف نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اگلی بار آپ بیف کڑی بنانے کی کوشش کریں گے اور اس کی ویڈیو اپ لوڈ کریں گے۔