سوئیپسن کو دورہ سری لنکا کیلئے آسڑیلوی ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان

 

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے لیگ سپنر مچل سوئیپسن بلاشبہ توقعات کے مطابق پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے تاہم جون میں آسڑیلوی ٹیم کے دورہ سری لنکا کیخلاف انہیں ٹیم میں شامل کئے جانے کے روشن امکانات ہیں، یاد رہے کہ 2009 کے بعد آسڑیلوی کرکٹ ٹیم میں سوئیپسن ڈیبیو کرنے والے پہلے لیگ سپنر ہیں، کرکٹ آسڑیلیا نے دورہ پاکستان کے بعد مچل سوئیپسن کو سنٹرل کنٹریکٹ بھی دیدیا ہے ادھر آسڑیلوی ٹیم کے اوپنر عثمان خواجہ جو ڈومیسٹک کرکٹ میں سوئیپس کی ٹیم کے کپتان بھی ہیں کا کہنا ہے کہ سوئیپسن ماڈرن دور کی کرکٹ کا بہترین لیگ سپنر ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ سری لنکا میں بائولنگ کنڈیشنز میں ہمیں اس جیسے لیگ سپنر کی ضرورت ہو گی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سوئیپسن زیادہ وکٹیں تو نہیں لے سکے مگر ان کی بائولنگ اچھی رہی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ انہیں دورہ سری لنکا کیلئے ٹیم میں شامل کرنا اچھا ہوگا۔

error: Content is protected !!