سنیل گواسکر کا برطانیہ میں موجودہ کوہ نور ہیرا واپس لانے کا مطالبہ

بھارتی کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز سے برطانیہ میں موجود کوہِ نور ہیرے کو واپس لانے میں مدد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے ایک میچ کے دوران جب فضائی منظر دکھایا جارہا تھا تو سنیل نے ساتھ بیٹھے انگلش کمنٹیٹر سے ہیرے کو لے کر مذاق کیا۔ انہوں نے ایلن سے کہا کہ ہم آج بھی کوہِ نور ہیرے کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔ یہ چٹکلا سنتے ہی دونوں ہنس پڑے جبکہ انگلش کمنٹیٹر نے کہا کہ مجھے علم تھا کہ آپ اسی طرح کی بات کریں گے۔ سابق بھارتی کپتان نے ان سے یہ بھی مطالبہ کر ڈالا کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے برطانوی حکومت سے درخواست کریں کہ وہ اس ہیرے کو بھارت کو دے دے۔

تعارف: newseditor