کیوی فاسٹ بائولر ہمیش نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ہمیش بینٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ہمیش بینٹ کا کہنا ہے کہ کرکٹ سیزن 22-2021 میرا آخری سیزن ہے۔ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ہمیش بینٹ نے 2005 میں فرسٹ کلاس کرکٹ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے اب تک 265 ڈومیسٹک میچز کھیلے ہیں۔انٹرنیشنل میچز میں ہمیش بینٹ نے1 ٹیسٹ، 19 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی ہے۔

error: Content is protected !!