ناکامیوں سے کبھی مایوس نہیں ہوتی، نومی اوساکا

جاپان سے تعلق رکھنے والی سابق عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی نومی اوساکا کا کہنا ہے کہ وقفے کے بعد بین الاقوامی ٹینس مقابلوں میں واپسی کے بعد نتائج سے مطمئن نہیں ہوں، ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جس طرح میں سوچ رہی تھی ویسا کھیل پیش نہیں کرسکی اور مجھے یکے بعد دیگرے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی تیاریوں میں مصروف ہوں اور میری کوشش ہو گی کہ بہترین کھیل پیش کرکے کامیابی حاصل کروں، ایک سوال کے جواب میں نومی اوساکا کا کہنا تھا کہ ناکامی سے کبھی نہیں گھبراتی نہ یہ مایوس ہوتی ہوں بلکہ اپنی ناکامیوں سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھتی ہوں۔

error: Content is protected !!