فٹبال کے کھیل کے ساتھ عشق ہے، کرسٹیانو رونالڈو

دنیائے فٹبال کے مایہ ناز اور ریکارڈ یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ فٹبال سے میرا پیار کبھی کم نہیں ہوگا، اس کھیل کے عشق میں مبتلا ہوں، یاد رہے کہ دو روز قبل رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے ناروچ سٹی کیخلاف شاندار ہیٹ ٹرک سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں جہاں اہم کردار ادا کیا تھا وہاں اپنے فٹبال کیریئر کی مجموعی طور پر 60 ویں ہیٹ ٹرک بھی سکور کی تھی

 

اس حوالے سے رونالڈو کا کہنا ہے کہ ہمیشہ اپنی ٹیم کیلئے اچھی کارکردگی دکھا کر خوشی ہوتی ہے اور میری کوشش ہو گی کہ میں آئندہ میچوں میں بھی اپنی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے بہترین سے بہتر کھیل پیش کروں تاکہ ٹیم کامیابیاں حاصل کرے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فٹبال کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔

error: Content is protected !!