پاکستان کو 2023 کے ایشیا کپ شوٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو 2023 کے ایشیا کپ شوٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی۔ایسوسی ایشن آف پاکستان   کے سیکرٹری رائفل رضی احمد کا کہنا ہےکہ  پاکستان پہلی بار  ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا،  ایشین شوٹنگ کنفرڈیشن نے میزبانی  کے لیے  پاکستان کو خط لکھ دیا ہے ۔

رضی احمد کے مطابق بھارت اور ایران نے  اس ایونٹ کی میزبانی کے امیدوار تھے لیکن ایگزیکٹو کیمٹی نے میزبانی پاکستان کو دی جو ہمارے لیے اعزاز ہے۔  اس موقع  پر بھارت سمیت 25ممالک کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی،  ایشیا کپ 2023میں مارچ میں لاہور میں  ہوگا۔ اس ایونٹ سے ریٹنگ پوائنٹ ملیں گے،اس وجہ سے ٹاپ شوٹر کی شرکت متوقع ہے۔

error: Content is protected !!