پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی کی جانب سے کائونٹی چیمپئن شپ میں تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔لنکاشائر کی جانب سے حسن علی نے گلوسٹر شائر کے خلاف اننگز میں 17 اوورز میں 47 رنز دیکر 6 وکٹیں لیں۔اس موقع پر حسن علی کا کہنا تھا کہقومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ انگلش کانٹی میں جیمز اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے نروس تھا۔لنکا شائر کی جانب سے تباہ کن بولنگ پر حسن علی کا کہنا تھا کہ میرا ٹی ٹوئٹنی ڈیبیو بھی یہیں ہوا تھا اور کانٹی ڈیبیو بھی یہیں ہوا ہے۔
حسن علی کا کہنا تھا کہ 5 وکٹیں لینا ہمیشہ فاسٹ بولرز کے لیے خاص ہوتا ہے، اور یہ 6 وکٹیں بھی میرے لیے بہت خاص ہیں۔قومی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ جب آپ جیمز اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کر رہے ہوں تو بہت اچھا لگتا ہے، مجھے یاد ہے کہ وہ گرائونڈ میں میرے لیے تالیاں بجا رہے تھے جو میرے لیے بہت ہی یادگار لمحہ ہے۔جیمز اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے کافی نروس تھا لیکن انہوں نے مجھے سپورٹ کیا اس لیے ان کے ساتھ بولنگ کرنا بہت اچھا لگا۔