مارگلہ ہاکی کلب اسلام آباد نے ریڈ ٹائیگرز ہاکی کلب اسلام آباد کو ایک سخت مقابلہ کے بعد 1 کے مقابلہ میں 3 گول سےشکست دے دی

 

اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی حدف ہاکی کلب کے زیر اہتمام آبپارہ ہاکی گراؤنڈ اسلام آباد میں جاری رمضان فیسٹیول فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں مارگلہ ہاکی کلب اسلام آباد نے ریڈ ٹائیگرز ہاکی کلب اسلام آباد کو ایک سخت مقابلہ کے بعد 1 کے مقابلہ میں 3 گول سےشکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا

مارگلہ ہاکی کلب کی جانب سے زوہیب نے 2 عثمان نے 1 گول سکور کیا جبکہ ریڈ ٹائیگرز ہاکی کلب کی جانب سے واصف نے واحد گول اسکور کیا۔
میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض عیسی اور توصیف نے ادا کئے ان کے ساتھ ریزرو ایمپائر گلفام کھوکھر تھے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز میں محمد اشرف اور طارق جاوید شامل تھے ۔

اس میچ کے مہمان خصوصی حدف ہاکی کلب اسلام آباد کے نو منتخب چیئرمین ایم سہیل کیانی تھے ۔ دونوں ٹیموں کا مہمان خصوصی سے تعارف کروایا گیا اور انہوں نے اس ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مرزا نوید احمد کے کام کو سراہا اور حدف ہاکی کلب اسلام آباد کے صدر سید سلیم رضا

کو صدر بنے پر مبارک باد پیش کی اور سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن سید حیدر حسین کے پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کی ترقی و ترویج کے لئے اٹھانے گئے حالیہ اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد میں تعاون کرنے پر Q مارکیٹنگ ،علوی آکشنرز اور رئیل مارکیٹنگ انوسٹمنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 

error: Content is protected !!