آسڑیلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر جان ردرفورڈ 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ردرفورڈ ویسٹرن آسڑیلیا سے تعلق رکھنے والے پہلے کرکٹر تھے جنہیں آسڑیلیا کی جانب سے ٹیسٹ کیپ ملی تھی، ردر فورڈ نے آسڑیلیا کی جانب سے صرف ایک ہی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جو آسڑیلوی ٹیم کے 1956 میں دورہ بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ تھا، اس ٹیسٹ میچ میں ردرفورڈ نے تیس رنز بنائے اور ایک وکٹ لی تھی ، ردرفورڈ نے1952 اور 1961 کے درمیان 67 فرسٹ کلاس میچ کھیلے جس میں انہوں نے 3367 رنز سکور کئے جس میں چھ سنچریاں اور پندرہ نصف سنچریاں شامل تھیں۔