خواتین تک کرکٹ کے کھیل کی رسائی کو یقینی بنایا جائے،تانیہ ملک

ویمنز کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہناہے کہ ملک میں خواتین کی کرکٹ کی ترقی اور فروغ کے لیے ضروری ہے کہ ملک بھر کی نو عمر لڑکیوں اور  خواتین تک اس کھیل کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔اس اقدام سے انہیں باصلاحیت کرکٹرز کی تلاش میں مدد ملے گی، جن کی مکمل تیاری کے لیے انہیں ضروری سہولیات اور باقاعدہ تربیت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام  چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی مشکور ہیں کہ  جنہوں نے بورڈ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہوئے اپنی کرکٹ ایسوسی ایشن میں خواتین کرکٹ کی ترقی اور فروغ میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

تعارف: newseditor