یوکرین پر حملے کے باعث روس سے آئس ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی۔انٹرنیشنل آئس ہاکی فیڈریشن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ یوکرین پر حملے کے سبب روس2023 میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ کی میزبانی نہیں کرسکے گا۔شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ آئندہ برس 5 سے 21 مئی تک روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں کھیلا جانا تھا تاہم روس کے متبادل وینیو کا اعلان آئندہ ماہ فن لینڈ میں ہونے والی کانفرنس میں کیا جائے گا۔