رمضان انٹرڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ کافائنل پشاور نے جیت لیا

رمضان انٹرڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ کافائنل پشاور کی ٹیم نے جیت لیا،فائنل میچ میں چارسدہ کی ٹیم کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر نے میں کامیاب ہوگئی،ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام طہماس سٹیڈیم پشاور میں منعقدہ انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل پشاور اور چارسدہ کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور کی ٹیم نے 21-30 پوائنٹس سے فاتح حاصل کرلی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر پشاور انور اکبر نے انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف کوچ شفقت اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشن جمشید بلوچ،ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلکس سید جعفر شاہ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

error: Content is protected !!