انگلش پریمیئر لیگ،رونالڈو نے مانچسٹریونائیٹڈ کو شکست سے بچا لیا

انگلش پریمئرلیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔رونالڈو نے سیزن کا 17واں گول کرکے مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست سے بچالیا جبکہ یورپا لیگ سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میں اینتراخت فرنکفرٹ اور لائپزگ کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی۔مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہوم گرائونڈ پر چیلسی کا چیلنج درپیش تھا، پہلے ہاف میں چیلسی چھائی رہی، چیلسی نے کئی حملے کئے لیکن مانچسٹر یونائیٹڈ نے ہر حملہ ناکام بنادیا، پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔دوسرے ہاف کے 60ویں منٹ میں مارکوس الونسو نے گول کرکے چیلسی کو برتری دلائی، لیکن 2 منٹ بعد ہی کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار گول کرکے برتری کا خاتمہ کیا، یہ سیزن میں ان کا 17واں گول تھا۔دوسری جانب یورپا لیگ میں سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میں اینتراخت فرنکفرٹ نے ویسٹ ہام کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی، جرمن کلب لائپزگ نے اسکاٹش کلب رینجرز کو ایک۔صفر سے شکست دیدی۔

error: Content is protected !!