عارضی طور پر معطل 6 ایتھلیٹس پر الزامات ثابت ہونے پر طویل پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے: انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی

رپورٹ نواز گوھر

6 ویٹ لفٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان کو پابندی کا سامنا ہے، واڈا کی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 6 ویٹ لفٹرز پر ڈوپنگ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے، ان میں اولمپیئن ویٹ لفٹر طلحہ طالب بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم کے 6 ارکان پر ڈوپنگ کی خلاف ورزی کا الزام ہے ان ویٹ لفٹرز کو انٹر نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے چارج کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 6 ویٹ لفٹرز کو عارضی طور پر معطل کیا جا چکا ہے، ان میں 3 ویٹ لفٹرز ایسے بھی ہیں جنہوں نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 کے لیے کوالیفائی کیا ہوا ہے اب یہ ویٹ لفٹرز گیمز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ ٹوکیو اولمپکس میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے پاکستان کے بہترین ویٹ لفٹرز طلحہ طالب بھی انمیں شامل ہیں۔ طلحہ طالب کا ممنوعہ ادویات کا 12 دنوں میں دو بار استعمال پر ٹیسٹ مثبت آیا، طلحہ طالب کا مقابلے کے دوران ڈوپ ٹیسٹ ہوا ان میں طلحہ طالب کا ایک ٹیسٹ تاشقند میں ہونوالی ورلڈ چیمپئن شپ میں ہوا. طلحہ طالب نے اس ایونٹ میں برانز میڈل جیتا تھا۔

دوسرے ویٹ لفٹر ابوبکر غنی کا بھی تاشقند میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا، تیسرے ویٹ لفٹر شرجیل بٹ نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے پاکستان میں ویٹ لفٹرز کے حوالے سے تحقیقات کیں، غلام مصطفی، عبدالرحمن اور فرحان امجد نے بھی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی۔ ویٹ لفٹرز پر ڈوپ ٹیسٹ سیمپل نہ دینے کا الزام ہے، انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ 6 ایتھلیٹس عارضی طور پر اس وقت تک معطل ہیں جب تک معاملہ حل نہیں ہوجاتا، الزامات ثابت ہونے پر پاکستان کو طویل پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

error: Content is protected !!